Buy Qmobile on installments from HBL

Buy Qmobile On Installments From HBL

کیو موبائل اب حبیب بینک سے قسطوں پر خریدنے کی سہولت!

ایچ بی ایل کی جانب سے حال ہی میں کیو موبائل کی مصنوعات خریدنے کے لیے نیا انسٹالمنٹ پلان متعارف کروایا گیاہے۔جس کو آپ ایچ بی ایل کریڈٹ کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
اس انسٹالمنٹ پلان میں بینک نے کیو موبائل کے 8 سمارٹ فونز 3 ٹیبلیٹس شامل کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

6 ماہ کا پلین چننے پر 0% مارک اپ کی پیشکش ہے جبکہ 12سے 36 ماہ کا پلین چننے پر 2%. مارک اپ کی کٹوتی کی جائے گی۔
پروسیسنگ فیس میں 600 روپے پلس FED شامل ہوگا۔اور مصنوعات کی ڈیلیوری کے وقت خریدار کی شناختی کارڈ کی کاپی درکار ہوگی۔ اس پروموشن کر فروغ دینے کے لیے یچ بی ایل کی جانب سے پورے پاکستان میں 4 ہفتوں کے اندر اندر مفت ڈیلوری کی سروس مہیا کی جا رہی ہے۔
آپ بھی اپنے آڈر کے لیے ایچ بی ایل میں 111.111.425 پر کال کر سکتے ہیں.

تاریخ اشاعت: 2014-11-25

More Technology Articles