Careem Hackathon Careem to hire best developers from Pakistan

Careem Hackathon Careem To Hire Best Developers From Pakistan

HaCareem آرہا ہے پاکستان

کریم منعقد کرنے جارہا ہے 2 روزہ ہیک آتھون شہرِ کراچی میں، جس میں ملک بھر سے 100 بہترین سافٹ وئیر انجینیئرز منتخب کیے جائیں گے۔
خطے کی معروف ،سواری فراہم کرنے والی ایپلی کیشن " کریم" نے، اپنی نوعیت کے منفرد 2 روزہ ہیک آ تھون، HaCareem کا اعلان کیا ہے جو کہ اس مہینے کے آخر میں کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس ہیک آ تھون کا مقصد ایک سنسنی خیز تقریب کے ذریعے بہتر سے بہتر ہنرمند افراد کی تلاش ہے جو کہ کریم کو مزید آگے بڑھنے اور رکاوٹیں عبور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔


کریم ہیک آتھون ، خطے کے بڑے ٹیکنالوجی کے جادوگروں کی توجہ کا باعث بنے گا جس سے نقل و حمل کی صنعت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ HaCareem کراچی ، عالمی سلسلے کا یہ دوسرا پروگرام ہے ، اس سے پہلے اس طرز کا ایک پروگرام بنگلور، بھارت میں منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیک آ تھون سے کمپنی کو عالمی خیالات کے تبادلے میں مدد اور اپنے مقامی حریفوں کو سخت مقابلہ دینے کا موقع ملے گا۔


شرکت کے خواہش مند امیدوار ،کریم کے ساتھ رجسٹرہونے اور ہیک آ تھون کا حصہ بننے کے لیے 4 افراد کے گروپ میں یا انفرادی طور پر HaCareem.com پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد سے منتخب امیدواروں کی کراچی کی تقریب میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی ٹکٹ دیا جائے گا۔ HaCareem کراچی، ایک 2 روزہ تقریب ہے جس میں ایک دن ہیک کرنے کے لیے دیا جائے گا۔
ہیک کا آغاز 29 اپریل بروز ہفتہ، صبح 9 بجے سے ہوگا جو کہ اگلے دن 30 اپریل بروز اتوار ،صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد سرفہرست امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور کریم کے آفس انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ HaCareem کراچی کے کامیاب اور سر فہرست امیدواروں کو پھر کراچی میں کریم کی ٹیکنالوجی ٹیم کا حصہ بننے کی آفر کی جائے گی۔ اور صرف یہی نہیں، انھیں2 لاکھ 50 ہزار کی مالیت کے بہت سے شاندار انعامات بھی دیے جائیں گے۔

ہیک آ تھون میں میں وہ تمام چیزیں ہیں جو اسے ایک کامیاب ایونٹ بنائیں گی اور ہمارے پرجوش ہونے کے لیے اس سے زیادہ بڑی اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ کریم آگے بڑھنے کیے لیے نت نئے اقدام کرنے کے حوالے سے جانا اور مانا جاتا ہے۔ اور یہ نیا اقدام ہمارے اس نقطہ نظر کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے کہ جس کمیونٹی میں کریم سروس کام کر رہی ہو اسے متحرک بنایا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-20

More Technology Articles