CERN turns to open source software as Microsoft increases its fees

CERN Turns To Open Source Software As Microsoft Increases Its Fees

مائیکروسافٹ کی فیس بڑھنے پر سرن نے اوپن سورس سافٹ وئیر استعمال کرنے شروع کر دئیے

سرن 20 سالوں سے رعایتی قیمت پر مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیر استعمال کررہا ہے۔ مائیکرو سافٹ اکیڈمک انسٹی ٹیوشن لائسنس کے تحت  سرن کو رعایتی قیمت میں سافٹ وئیرز فراہم کر رہا ہے۔لیکن مارچ میں پچھلے معاہدے کے اختتام پر  مائیکروسافٹ نے سرن کا اکیڈمک کا درجہ ختم کر دیا ہے۔سرن بلاگ پوسٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے سرن کے لیے  اپنے سافٹ وئیر کی فیس  دس گنا بڑھا دی ہے۔

اس کے جواب میں سرن  اپنے  اوپن سورس سافٹ وئیرپراجیکٹ Microsoft Alternatives یا MAlt  پر منتقل ہو گیا ہے۔
بلاگ پوسٹ میں سرن نے بتایا کہ MAlt کا مقصد تجارتی کمپنیوں پر انحصار کم کرنا اور ڈیٹا اپنے ہاتھ میں رکھنا ہے۔ سرن کا کہنا ہے کہ یہ کئی سالہ پراجیکٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ای میل سروس سے شروع ہوگا۔ بتدریج سرن  سکائپ فار بزنس کلائنٹس اور اینا لاگ فون سے سوفٹ فون پائلٹ پر منتقل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


سرن کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی نئی قیمتیں قابل برداشت نہیں ہے۔ سرن نے بتایا کہ وہ تنہا نہیں بلکہ دوسرے ریسرچ انسٹی ٹیوشنز بھی پرائیویٹ کمپنیوں کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ سرن کو امید ہے کہ MAlt کے لانچ سے وہ پہل کار   کا کردار ادا کرے گا۔
سرن کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں اسی طرح قیمتیں بڑھاتی رہیں تو زیادہ سے زیادہ ادارے اوپن سورس سافٹ وئیر کی طرف جائیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-13

More Technology Articles