Channel 92 leaves all Pakistan channels behind

Channel 92 Leaves All Pakistan Channels Behind

92 نیوز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا!!!

پاکستان میں درجنوں نیوز چینلز ہیں جن میں حالیہ اضافہ 92 نیوز کا ہے۔92 نیوز نے اپنی نشریات کا آغاز کر دیاہے۔درجنوں نیوز چینلز کے ہوتے ہوئے 92 نیوز نے اپنی نشریات کا آغاز کرتے ہی ایک منفرد اعزاز اپنے نام لیا ہے ، جس کی وجہ سے ہم یہ خبر بھی دے رہے ہیں۔92 نیوز پاکستان کا پہلا ہائی ڈیفی نیشن نیوز چینل ہے۔اس وقت جب کہ تفریحی چینلز میں ہائی ڈیفی نیشن چینلز کی شدید کمی ہے، نیوز چینل کا ایچ ڈی ہونا کافی بڑی بات ہے۔

(جاری ہے)


92 نیوز نے جدید ترین ڈی ایس این جیز اور ملک بھر میں 300 نمائندوں کے ساتھ اپنی نشریات شروع کی ہیں۔پہلے سے موجود بڑے چینلز میں موجود اچھے اینکر، اداکار اور تجزیہ کاروں نے بھی 92 نیوز میں شمولیت اختیار کی ہے۔مستقبل قریب میں اس میں مزید نئے ناموں کا اضافہ بھی ہو گا۔یہ بھی امید ہے جلد ہی دوسرے چینلز بھی ایچ ڈی ہو جائیں گے۔
92 نیوز کی آن لائن لائیوسٹریمنگ کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-10

More Technology Articles