Cheap Huawei Ascend Y530 launched in UK

Cheap Huawei Ascend Y530 Launched In UK

کم قیمت ہواوےاینڈرائیڈ اسینڈ Y530 برطانیہ میں لانچ ہو گیا

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ ہواوے اسینڈ Y530 اس سال مارچ میں جرمنی میں متعارف کروایا جائے گا لیکن یہ $250 کی قیمت اور مفت سم کے ساتھ برطانیہ کی مارکیٹ میں نظر آنے لگا ہے۔
اسینڈ Y530 4.5 انچ (480 x 854 پکسل) سکرین کے ساتھ منظرِ عام پر آیا ہے۔جس میں 5 ایم پی پچھلا کیمرہ، وی جی اے سامنے کا کیمرہ، ڈیول کور 1.2GHz سنیپ ڈراگن Snapdragon ، 200 پروسیسر،512 ایم بی ریم اور 4 جی بی قابلِ وسعت اندرونی میموری ہے۔


ان سب کے باوجود جو چیز ہواوے کو مختلف بناتی ہے وہ ہے اس میں معیاری اینڈرائیڈ انٹر فیس ( 4.3 جیلی بین) اس کے علاوہ اس کا سادہ اینڈرائیڈ انٹر فیس پہلے یا دوسری دفعہ سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارف کو ہر طرح کی ذہنی دباؤ سے آزاد کر د ینا ہے۔

(جاری ہے)


برطانیہ میں رہنے والے اس فون کو آرگوز (argos) سے خرید سکتے ہیں جہاں یہ فی الوقت صرف کالے رنگ میں دستیاب ہے جبکہ مارچ میں یہ فون کارفون ائیر ہاؤس (carphone warehouse) میں سفید اور کالے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

بلیک بیری مسینجر

امید ہے کہ جلد ہی یہ فون باقی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا، پاکستان میں ہواوے کی کافی ڈیمانڈ ہے، دیکھنا یہ ہے کہ یہ فون صارفین کی توقعات پر پورا اترتا ہے کہ نہیں۔ پاکستان میں اسکی متوقع قیمت تقریباََ 22ہزار روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-18

More Technology Articles