Check your mobile balance online

Check Your Mobile Balance Online

موبائل کا بیلنس آن لائن چیک کریں

ٹیلی نار پاکستان نے صارفین کے سیلف کیئر پورٹل پر نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین *444#ملائیں بغیر موبائل بیلنس معلوم کر سکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی تمام ہی ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو سیلف کیئر پورٹل کی سہولت دے رہی ہیں مگر ٹیلی نار نے سب سے پہلے انٹرنیٹ پر موبائل بیلنس معلوم کرنے کی سہولت دی ہے۔
اگر ٹیلی نار صارفین نے ٹیلی نار پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ نہیں بنایا تو یہاں کلک کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پورٹل پر صارفین ایک ہی کلک سے باربار نمبر کی تصدیق کیے بغیر سروسز کو ایکٹیویٹ اور ڈی ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ دوسری بہت سی سہولیات کے علاوہ باربار بیلنس چیک کرنے کے خواہش مند یہاں بیلنس بھی چیک کر سکتے ہیں۔ یہاں بیلنس چیک کرنے سے صارفین سے 24 پیسے بھی چارج نہیں کیے جائیں گے جو موبائل پر چیک کرنے سے کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کسی کو اپنا موبائل کال کرنے کے لیے دیا ہے اور آپ کا دل ڈر رہا ہے کہ کتنا بیلنس باقی ہے تب بھی اس سہولت کی وجہ سے بغیر موبائل کے بیلنس معلوم کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-12

More Technology Articles