China companies scored the most international patents in 2019

China Companies Scored The Most International Patents In 2019

چینی کمپنیوں نے 2019 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل پیٹنٹس حاصل کیے

ورلڈ انٹلیکچوئل  پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں چین انٹرنیشنل پیٹنٹس (حقوق ملکیت)  کی فہرست میں سب سے اوپر آ گیا ہے۔ 2019میں چین نے پیٹنٹ میں 1978 سے قائم امریکا کی برتری کو ختم کر دیا ہے۔یاد رہے کہ  اس ادارے کا قیام 1978 میں ہی عمل میں آیا تھا۔
پیٹنٹ کی فہرست میں  دس بڑی کمپنیوں میں سے چار چین سے ہیں  اور چھ کمپنیاں  ڈیجیٹل کمیونی کیشن کے شعبے سے ہیں۔

اس فہرست میں ہواوے 4411 شائع شدہ پیٹنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد مٹشوبشی، سام سنگ ، کوالکوم اور  اوپو کا نمبر ہے۔
ٹیکنالوجی کے حوالے سے دیکھا جائے تو فہرست کےتمام اندراجات میں سے 8.7 فیصد کمپیوٹر ٹیکنالوجی، 7.7 فیصد ڈیجیٹل کمیونی کیشن اور 7 فیصد الیکٹریکل  مشینری سے متعلق تھے۔

(جاری ہے)

پیٹنٹ کے علاوہ  ٹریڈ مارکس (جسے میڈرڈ سسٹم بھی کہا جاتا ہے) اور  انڈسٹریل ڈیزائن (جسے ہیگ سسٹم بھی کہا جاتا ہے، کےحوالے سے دیکھا جائے تو   ٹریڈ مارکس میں ہوواوے نے  131  مختلف درخواستیں دیں اور انڈسٹریل ڈیزائن میں سام سنگ نے سب سے زیادہ درخواستیں دیں۔


ریسرچ اور ٹیکنالوجی  کے حوالے سے چینی یونیورسٹیاں بھی پیچھےنہیں رہی تاہم سرفہرست پانچ یونیورسٹیوں میں 470شائع شدہ درخواستوں کے ساتھ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ہی پہلےنمبر پر رہی۔سرفہرست  پانچ یونیورسٹیوں میں سے تین ، چینہوا یونیورسٹی ، شینزن یونیورسٹی اور ساؤتھ چائنا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،چین سے تھی۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-09

More Technology Articles