China Mobile confirms March 2016 launch for Samsung Galaxy S7

China Mobile Confirms March 2016 Launch For Samsung Galaxy S7

سام سنگ گلیکسی ایس 7 چین میں مارچ 2016 میں لانچ ہوگا

چین کے سب سے بڑے کیرئر چائنا موبائل نے سام سنگ گلیکسی ایس 7 متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔چائنا موبائل گلیکسی ایس7 کو چین میں مارچ 2016 میں لانچ کرے گا۔ گلیکسی ایس 7 کو چین میں لانچ کرنے کی خبر چائنا موبائل کے روڈ میپ سے ملی ۔
یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس موبائل کی قیمت تقریباً 465 ڈالر کے قریب ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس روڈ میپ سے دوسری ڈیوائس کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے، جن میں ہوواوے پی 9، سام سنگ گلیکسی اے 5 اور گلیکسی اے 7 شامل ہیں۔
اس سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے بھی رپورٹ دی تھی کہ گلیکسی ایس 7 کو فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں لانچ کیا جائے گا، جبکہ امریکا میں اسے مارچ کے وسط میں متعارف کرایا جائے گا۔

China Mobile confirms March 2016 launch for Samsung Galaxy S7
تاریخ اشاعت: 2015-12-22

More Technology Articles