China will get an Oppo A77 with a Snapdragon 625

China Will Get An Oppo A77 With A Snapdragon 625

اوپو سنیپ ڈریگن 625 کے ساتھ اوپو اے 77 کا نیا ورژن لانچ کرےگا

اوپو نے مئی میں تائیوان اور ملایشیاء کے لیے میڈیا ٹیک چپ سیٹ کے ساتھ اے 77 سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ اب لگتا ہے کہ اوپو اس کا نیا ورژن متعارف کرانے والا ہے۔
اوپو کی چینی ویب سائٹ کے ایک اندراج کے مطابق چین میں اوپو کو میڈیا ٹیک چپ سیٹ کی بجائے سنیپ ڈریگن 625 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیک پر کیمرہ لینز بھی پہلے سے مختلف ہے۔
فون کا باقی ہارڈ وئیر وہی پرانا ہے۔ فون میں 5.5 انچ 1080p ایل سی ڈی ڈسپلے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی بیک پر 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
چینی مارکیٹ میں اسے گولڈ، روز گولڈ اور سیاہ رنگوں میں متعارف کرایا جائےگا۔ اس کی قیمت 2199 یوان یا 282 یورو ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-19

More Technology Articles