چین کی انتہائی مقبول سمارٹ فون ساز کمپنی اوپو آئندہ موسم بہار سے جاپان میں اپنی مصنوعات فروخت کرے گی

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) چین کی سمارٹ فون ساز کمپنی جس کے چوتھے سب سے بڑے عالمی مارکیٹ حصص ہیں ،اوپو آئندہ موسم بہار میں جاپان میں اپنا ڈیوائس فروخت کرنا شروع کر ے گی ۔یہ بات کمپنی کے ایک قریبی ذرائع نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

فروخت کے وقت اوپو کے سمارٹ فونز کے ساتھ مفت سم دی جائے گی ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ خریدار کسی بھی کیریئر کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہے، جاپان میں دستیاب ہونے والے ماڈل کمپنی کے درمیانی قیمت کی حد والے ہوں گے، کمپنی نے اگست میں جاپان میں ایک یونٹ قائم کیا اور نومبر میں کام شروع کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق اوپو 31جنوری کو جاپانی سمارٹ فون مارکیٹ میں اپنے ڈیبیوٹ کا باضابطہ اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔امریکی ریسرچ فرم (آئی ڈی سی ) کے مطابق اوپو نے 2016ء میں دنیا بھر میں 99.4ملین سمارٹ فون فروخت کئے ، چین میں جو کہ دنیا کی سمارٹ فون کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اوپو 2016ء میں فروخت کے لحاظ سے انتہائی مقبول برانڈتھا ۔
تاریخ اشاعت: 2017-12-29

More Technology Articles