Chinese company bans employees from buying the new iPhone 7

Chinese Company Bans Employees From Buying The New IPhone 7

چینی کمپنی نے ملازمین کے آئی فون 7 خریدنے پر پابندی لگا دی

18ستمبرکو چین کے وسطیٰ صوبے ہینان کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کے آئی فون 7 یا آئی فون 7 پلس خریدنے پر پابندی لگا دی۔
کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق جو ملازم آئی فون 7 یا 7 پلس خریدےگا اسے ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے اپنے ملازمین کو کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی صحت، بچوں کی پرورش اور زندگی کی خوشیوں کےلیے اس پابندی پر عمل کریں ۔


اس پالیسی کا واضح مقصد ملازمین کو چینی مصنوعات کی طرف راغب کرکے چین کو سپورٹ کرناہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے یہ پالیسی 18ستمبر کو جان بوجھ کر متعارف کرائی۔ 18ستمبر 2016 کو منچورین حادثے کو 85سال ہو گئے ہیں۔ 1931 میں منچورین سٹی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد جاپان کے چین پر حملے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس حادثے سے چینیوں کی کئی بری یادیں وابستہ ہیں۔
چینی کمپنی کی نئی پالیسی کو سوشل میڈیا پر کچھ لوگ پسند کر رہے ہیں تو کچھ مخالفت کر رہے ہیں۔ مخالفت کرنے والے ایک صارف نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ احمقوں کا مقابلہ کرنا بیرونی ممالک کی اشیاء کا مقابلہ کرنے سے زیادہ اہم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-23

More Technology Articles