Chinese smartphone market in Q3

Chinese Smartphone Market In Q3

وائیوو اور اوپو نے چینی مارکیٹ میں ہوواوے کو پیچھے چھوڑ دیا

مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی ایچ ایس کے تجزیہ نگار کیون وانگ کا کہنا ہےکہ چینی مارکیٹ میں اوپو نے ہوواوے کو پیچھے چھوڑ دیاہے ۔ تیسری سہ ماہی میں اوپو نے 22 ملین اور ہوواوے نے 18ملین یونٹ فروخت کیے۔
اوپو ہی نہیں وائیوو نے بھی ہوواوے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

وائیوو نے اس سہ ماہی میں 19 ملین یونٹ فروخت کیے۔یاد رہے دوسری سہ ماہی میں ہوواوے نے 32 ملین یونٹ فروخت کیے تھے۔
تیسری سہ ماہی میں چینی مارکیٹ میں چوتھے نمبر پر شومی اور پانچویں نمبر ایپل رہی ۔شومی نے 12 ملین ڈیوائسز اور ایپل نے چین میں 11 ملین ڈیوائسز فروخت کیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-29

More Technology Articles