Chrome adds option to mute entire websites

Chrome Adds Option To Mute Entire Websites

کروم نے تمام ویب سائٹس کومیوٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا

گوگل تمام پلیٹ فارمز پر کروم 64 متعارف کرا رہا ہے۔ اس میں ایک نیا اور کافی مفید فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔اس فیچر سے آپ تمام ایسی ویب سائٹس کو میوٹ کر سکتے ہیں، جو ویڈیو کو آٹو پلے کرتی ہیں۔یعنی اب صارفین کو بار بار کسی ٹیپ پر جا کر میوٹ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ صارفین ٹیب پر کلک کریں گے اور میوٹ سائٹ کر permanent کر دیں گے۔

(جاری ہے)


ایک نئی اپ ڈیٹ سے کروم اب Meltdown اور Spectreکے حملوں کے خلاف بہتر دفاع کرتا ہے۔ اس براؤزر میں SharedArrayBuffer کا بٹن ڈس ایبل کر دیا گیا ہے، جو مزید حملوں کو روکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ ونڈوز 10 پی سی کے تازہ ترین Fall Creators Upddate پرع کام کر رہے ہیں تو نئے براؤزر میں ایچ ڈی آر سپورٹ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔اس کے لیے ایچ ڈی آر کی حامل ڈیوائس کی بھی ضرورت پڑے گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-26

More Technology Articles