Chrome beta for Android plays web videos in the background

Chrome Beta For Android Plays Web Videos In The Background

کروم بیٹا فار اینڈروئیڈ میں بیک گراؤنڈ میں بھی ویڈیوز پلے ہوتی ہیں

اکثر آپ ویب ویڈیو  کی صرف آڈیو سننا چاہتے ہیں مگر موبائل میں ایسا کریں تو  ایپلی کیشن سوئچ کرتے ہی آواز بند ہوجاتی ہے۔ مگراب ایسا نہیں ہوگا۔
گوگل نے کروم 54 فار اینڈروئیڈ کے بیٹا ورژن میں  ویب ویڈیو کے بیک گراونڈ میں پلے ہونے کی سہولت دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سہولت کے ذریعے آپ سکون سے دوسرے کام کرتے ہوئے لیکچر یا ویڈیو پوڈکاسٹ سن سکتے ہیں۔ابھی تک یہ تو نہیں معلوم کہ اسے کب کروم 54 کے فائنل ورژن میں شامل کیا جائے گا تاہم اگر آپ تجربات کرنا چاہتے ہیں تو بیٹا ورژن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔  

تاریخ اشاعت: 2016-09-18

More Technology Articles