Chrome cracks down on unsecure sites

Chrome Cracks Down On Unsecure Sites

گوگل انکرپشن استعمال نہ کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گا

کروم اپنے تازہ ترین کروم 56 ورژن میں انکرپشن استعمال نہ کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر ے گا۔
کروم 56 کو جنوری میں لانچ کیا جائے گا۔ کروم کے اس ورژن میں ایک نئی وارننگ شامل کی جائے گی، جو ایسی ویب سائٹس پر لاگ ان ہوتے ہوئے ظاہر ہوگی، جو انکرپٹڈ نہیں ہونگی۔

(جاری ہے)

ایسی ویب سائٹس پر لاگ ان ہوتے ہوئے صارفین کو ایڈریس بار کے ساتھ Not Secure کی وارننگ نظر آئے گی۔ مستقبل میں ان صفحات کو خصوصی لال تکون سے ظاہر کیا جائے گا۔کروم میں صارفین کی سیکورٹی اور صارفین کو خبردار کرنے کے لیے مسلسل نئے فیچر شامل کیے جا رہے ہیں، کروم 56 میں اس کے علاوہ بھی کئی فیچر شامل ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-11

More Technology Articles