Chrome, Firefox, Explorer, Safari were all hacked at Pwn2Own contest

Chrome, Firefox, Explorer, Safari Were All Hacked At Pwn2Own Contest

کروم، فائر فاکس ایکسپلورر اورسفاری سب نکمے نکلے

جمعرات کو کینیڈا میں ہونے والے Pwn2Own مقابلے دو ہیکروں نے زیادہ استعمال ہونے والے چاروں ویب براوذرز کو ہیک کر لیا۔ چاروں بڑے براوزرز کے علاوہ ایڈوبی فلیش پلیئر اور ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر کوبھی ہیک کیا گیا۔ اس مقابلے میں وائٹ ہیٹ ہیکروں اور سیکورٹی کے ماہرین نے شرکت کی۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی کے ماہر اور سیریل براؤزر ہیکر جونگ ہون لی ، جو انٹرنیٹ پر lokihardt کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اکیلے ہی ونڈوز پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 اور گوگل کروم کو جبکہ میک ا و ایس ایکس پر ایپل سفاری کو ہیک کیا۔

اس پر اسے 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا،نقد انعام کے ساتھ ساتھ اسے وہ نیا لیپ ٹاپ بھی دیا گیا جس پر اس نے براوزر میں کوڈ چلانے کا مظاہر ہ کیا تھا۔

(جاری ہے)


Pwn2Own مقابلہ کئی سالوں سے وینکوور، کینیڈا میں ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میں ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ اس مقابلے کو ہیولٹ پیکارڈ(ایچ پی ) نے سپانسر کیا ۔ لی کو کروم کے بگ کا استعمال کر کے اسے ہیک کرنے پر 75 ہزار ڈالر ملے۔

جو ایک بگ کے لیے سب سے بڑی انعامی رقم ہے، جبکہ باقی انعامی رقم اسے دوسرے براوزر ز کو ہیک کرنے پر دی گئی۔ لی نے اپنا سارا کام تن تنہا کیا جبکہ اس کے مقابلے میں دوسرے لوگ ٹیم کی صورت میں کام کر رہے تھے۔ ایک دوسرے ہیکر کو ونڈوز پر موزیلا فائر فاکس کو ہیک کرنے پر 15 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
اس مقابلے کے نتائج کچھ اس طرح تھے۔
• مائیکروسافٹ ونڈوز میں 5 بگ
• مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلور 11 میں 4 بگ
• موزیلا فائر فاکس 3 بگ
• ایڈوبی ریڈر 3 بگ
• ایڈوبی فلیش 3 بگ
• ایپل سفاری 2 بگ
• گوگل کروم 1 بگ
• کل انعامی رقم 442,500 ڈالر

تاریخ اشاعت: 2015-03-21

More Technology Articles