Chrome for Android protects you from dangerous websites

Chrome For Android Protects You From Dangerous Websites

کروم فار اینڈروئیڈ بھی خطرناک ویب سائٹس سے محفوظ رکھے گا

ڈیسک ٹاپ پر تو گوگل کروم اپنے صارفین کو پہلے ہی خطرناک اور مشکوک ویب سائٹ سے تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ اب یہی سہولت سمارٹ فون پر بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔کروم فار اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن میں گوگل نے اپنے صارفین نے کے لیے سیف براؤزنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیسک ٹاپ صارفین جانتے ہونگے کہ کسی بھی مشکوک یا وائرس زدہ ویب سائٹ کو ظاہر کرنے کی بجائے گوگل کروم ایک سرخ صفحہ دکھاتا ہے، جس میں مذکورہ ویب سائٹ کی ”مشکوک حرکتوں“ بارے میں تفصیل ہوتی ہے۔اسی طرح کا صفحہ اب سمارٹ فون میں بھی نظر آئےگا۔
کروم فار اینڈروئیڈ میں سیف براؤزنگ کا فیچر ڈیسک ٹاپ کی طرح جامع نہیں لیکن پھر بھی اپنے صارفین کو فراڈ اور وائرس زدہ ویب سائٹس سے بہترین تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

Chrome for Android protects you from dangerous websites
تاریخ اشاعت: 2015-12-09

More Technology Articles