CHROME LATEST TOOL CHECKS YOUR WEBSITE SECURITY

CHROME LATEST TOOL CHECKS YOUR WEBSITE SECURITY

گوگل کروم کا تازہ ترین سیکورٹی ٹول

کروم کے عام صارفین نے ایڈریس بار میں یوآر ایل کے بائیں جانب نظر آنے والے سبز رنگ کے تالے ،جو بتاتاہے کہ ایک ایچ ٹی ٹی پی ایس سائٹ 100فیصد محفوظ ہے، پر شاید ہی کبھی اچھی طرح غور کیا ہو مگر اس سبز رنگ کے تالے پر ڈویلپر کی بھرپور توجہ رہتی ہے۔اصل میں گوگل محفوظ سائٹس کو اپنے سرچ رزلٹ میں سب سے اوپر دکھاتا ہے ۔ اب گوگل نے ڈویلپرز کے لیے ایک اہم ٹول جاری کر دیا ہے، جس سے ڈویلپر کو آسانی سے معلوم ہوجائے گا کہ اُن کی ویب سائٹ غیر محفوظ کیوں دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

DevToolsکو کروم کے تازہ ترین ورژن48 میں شامل کیا گیا ہے۔
ہر دفعہ پیج لوڈ ہونے یہ ہر ایک نیٹ ورک کنکشن کی معلومات فراہم کرے گا اور بتائے گا کہ یہ کنکشن محفوظ کیوں ہےا ور دوسرا محفوظ کیوں نہیں ہے۔یہ پینل سیکورٹی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے بارے میں بھی بتائے گا۔
نئے پینل کو استعمال کرنے کے لیے ڈویلپرز کو صرف کروم 48 ڈیو ٹولز کھول کر یوآرایل لاک آئیکون پر کلک کر کے details سلیٹ کرنا ہوگا۔کروم کے نئے ورژن میں پرانے ورژن کے بہت سےبگز کو فکس کر دیا گیا ہے۔

CHROME LATEST TOOL CHECKS YOUR WEBSITE SECURITY
تاریخ اشاعت: 2016-01-28

More Technology Articles