Chrome to completely block videos from autoplaying with sound

Chrome To Completely Block Videos From Autoplaying With Sound

گوگل کروم اب ویڈیوز آواز کے ساتھ آٹو پلے نہیں ہو سکیں گی

گوگل کروم نے ورژن 64 میں اب مخصوص ویب سائٹس پر رائٹ کلک آپشن سے آٹو پلے ویڈیو کو بند کر دیا ہے۔ کمپنی نے اب آواز کے ساتھ ویڈیو پلے کرنے کے لیے نیا معیار متعارف کرایا ہے ۔ کروم 66 میں تو گوگل کروم کی کوئی بھی ٹیب ویڈیو کو آڈیو کے ساتھ آٹو پلے نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)


کرومیم بلاگ کے مطابق صارفین کو ویب سائٹ براؤز کرتے ہوئے آواز کے ساتھ آٹو پلے کی سہولت کے لیے سائٹ کو ٹیپ یا کلک کرنا پڑے گا۔ موبائل صارفین کو سائٹ ہوم سکرین میں شامل کرنی پڑے گی۔
کروم 66 کی دوسری اپ ڈیٹس کے مطابق اب تھرڈ پارٹی انجیکشن کوڈ کی وجہ سے کریش کے بارے میں وارننگ بھی جاری کی جائے گی۔ کروم کا یہ ورژن بیٹا میں تو دستیاب ہے، چند ہفتوں میں اس کا مستحکم ورژن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-23

More Technology Articles