Chrome will finally eat less RAM from this December

Chrome Will Finally Eat Less RAM From This December

اس دسمبر سے کروم براؤزر ریم کا استعمال کم کر دے گا

کروم استعمال کرنے والے کروڑوں افراد کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ اس کے استعمال سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہوجاتی ہے، خاص طور پر تب ، جب آپ نے ایک سے زیادہ ٹیبز اوپن کی ہوئی ہوں۔
گوگل کو بھی اس مسئلے کا احساس ہے۔ اس لیے کروم کی ٹیم براؤزر میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے والی ہے، جس کے بعد کروم ریم کا استعمال پہلے سے کم کرے گا۔ گوگل نے کروم کے ورژن 54 میں نئے جاوا سکرپٹ انجن کو شامل کیا ہے، جس سے جاوا سکرپٹ کی حامل ویب سائٹ بھی جلدی لوڈ ہونگی۔


گوگل کے تجربات کے دوران ویب سائٹس جیسے امگر، ریڈٹ، ٹوئیٹر، نیویارک ٹائمز اور یوٹیوب نے پہلے کے مقابلے میں 50فیصد کم ریم استعمال کی۔ ایک ہی دم سے ریم کے استعمال میں اتنی زیادہ کمی ایک زبردست بہتری ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد خاص طور پر موبائل صارفین کروم کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کروم ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ریم کے استعمال میں کمی کے لیے اپ ڈیٹس جاری کرتے رہیں گے۔


کروم 6 دسمبر کو ئی اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔ تاہم ایسے صارفین جو اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتے وہ کروم بیٹا چینل سے ابھی بھی بیٹا ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔اگر آپ بیٹآ ورژن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ پری ریلیز ورژن میں بگز شامل ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-10

More Technology Articles