comScore data reveals shrinking gap between Android and iOS

ComScore Data Reveals Shrinking Gap Between Android And IOS

امریکی مارکیٹ میں اینڈریوڈ کا حصہ کم ہونے لگا

مارکیٹ ریسرچ کمپنی کوم سکور(ComScore) نے امریکی سمارٹ فون مارکیٹ کے لیے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں آئی او ایس کا حصہ بڑھا ہے جبکہ اینڈریوڈ کا حصہ کچھ کم ہوا ہے۔
اینڈریوڈ اس وقت بھی امریکی مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔جون کے اختتام پر اینڈریوڈ کا مارکیٹ شیئر51.6فیصدتھا جو مارچ کے مہینے میں52.4 فیصد تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مارچ کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں آئی او ایس کا حصہ42.6 فیصد تھا جو جون کے آخر میں بڑھ کر 44.1فیصد ہو گیا۔
ونڈو فون ، بلیک بیری اور سیمبئن بھی سرفہرست 5 میں شامل ہیں۔ ونڈوز فون کا مارکیٹ شیئر مارچ کے3.3 فیصد سے کم ہو کر 2.9فیصد پر آ گیا۔ بلیک بیری 1.6فیصد سے کم ہو کر 1.2 فیصد پر آ گیا۔ سیمبئن کا حصہ بددستور0.1فیصد رہا۔
سمارٹ فونز میں ایپل بدستور سرفہرست رہا۔ایپل کا امریکی مارکیٹ میں حصہ44.1 فیصد رہا۔اس فہرست میں سام سنگ 28.1فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے، ایل جی 8.3فیصد کے ساتھ تیسرے، موٹرولا4.9فیصد ساتھ چوتھے اور ایچ ٹی سی 3.4فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

comScore data reveals shrinking gap between Android and iOS
تاریخ اشاعت: 2015-08-09

More Technology Articles