Court Refuses Googles Appeal to restore Anti Islam film

Court Refuses Googles Appeal To Restore Anti Islam Film

اسلام مخالف فلم یوٹیوب سے ہٹانے کے حکم کیخلاف گوگل کی اپیل مسترد

امریکی عدالت نے اسلام مخالف فلم کو یوٹیوب سے ہٹانے کے حکم کیخلاف گوگل کی اپیل مسترد کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے دو دن پہلے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف متنازع فلم ہٹانے کاحکم دے دیا تھا۔گوگل نے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

گوگل نے اپنی درخواست میں عدالتی فیصلے کو اظہار رائے کے منافی قرار دیا تھا۔امریکی اپیل کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں گوگل کی درخواست خارج کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں فلم کو یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم دیا۔

گوگل حکام نے عدالت کو بتایا کہ وہ متنازع فلم یوٹیوب سے ہٹاچکے ہیں۔ تاہم گوگل نے سرکٹ کورٹ میں مقدمے کی دوبارہ سماعت کے لیے بھی درخواست دائر کرکھی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-01

More Technology Articles