Cybercrime bill 2015 gets the approval of Parliamentary committee

Cybercrime Bill 2015 Gets The Approval Of Parliamentary Committee

قائمہ کمیٹی نے سائبر کرائم بل 2015 کی منظوری دےدی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سائبر کرائم بل پر بحث کی، اس بل کو چند دن پہلے چند فنی سقم کی بنا پر موخر کر دیا گیا تھا۔قائمہ کمیٹی کی اس ملاقات میں سائبر کرائم بل 2015 کو منظور کر لیا گیا۔
وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمٰن نے قائمہ کمیٹی سے ایک چار رکنی ٹیکنیکل باڈی کے قیام کی درخواست کی جس میں قانونی اور آئی ٹی کے ماہرین ہوں، تاکہ اس بل کو نیشنل ایکشن پلان کےمطابق بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)


وفاقی وزیر انوشہ رحمٰن کی سفارشات کی روشنی میں قائمہ کمیٹی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ ، وزیر اعظم کے خصوصی معاون اور آئی ٹی کے دوماہرین پر مشتمل ایک ٹیکنیکل باڈی تشکیل دے دی۔قائمہ کمیٹی نے اس ٹیکنیکل باڈی سے 14 فروری 2015 تک تجاویز طلب کر لی ہیں تاکہ اس بل کو جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکے۔
اس ملاقات میں ایم این اے ریٹارئرڈ محمد صفدر، انوشہ رحمٰن، کئی دوسرے اراکین اسمبلی سمیت متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-05

More Technology Articles