Dailymotion admits hack exposed millions of accounts

Dailymotion Admits Hack Exposed Millions Of Accounts

ڈیلی موشن کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

ویڈیو شیئرنگ سائٹ ڈیلی موشن ، ویڈیو شیئرنگ کے حوالے سے دنیا کی بڑی ویب سائٹس میں شامل ہے۔ڈیلی موشن کے کروڑوں صارفین کی تفصیلات ہیکر نے چرا لی ہیں۔
ایک ہیکر نے ڈیلی موشن کے سسٹم سے 85.2 ملین ای میل اور یوزر نیم چرا لیے ہیں۔ ان ای میلز میں سے 18.5 میل ای میل ایڈریسز کےساتھ پاس ورڈ بھی چرائے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انکرپشن کی وجہ سے ان پاس ورڈز کو کریک کرنا ذرا مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)


ڈیلی موشن کے سرورز پر ہیکنگ کی یہ واردات 20 اکتوبر کو ہوئی تھی۔۔ڈیلی موشن نے پہلے تو ہیکنگ کی واردات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا مگر بعد میں ایک بلاگ پوسٹ پر اس کا اقرار کر لیا۔ڈیلی موشن نے بھی اپنے صارفین کو ای میل کر کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دینا شروع کر دیا ہے۔
ڈیلی موشن کا آغاز 2005 میں ہوا تھا۔ آ ج یہ دنیا بھر میں سب سےز یادہ دیکھی جانے والی 113 بڑی ویب سائٹ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-05

More Technology Articles