Dangerous Android exploit could turn over complete control of an Android handset to a hacker

Dangerous Android Exploit Could Turn Over Complete Control Of An Android Handset To A Hacker

جاوا سکرپٹ ۔ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے نیا خطرہ

اینڈروئیڈ کی کروم ایپلی کیشن میں ایک ایسی خرابی دریافت ہوئی ہے جس نے تمام اینڈروئیڈ ڈیوئسز کو نئے خطرے سےدوچار کر دیا ہے۔اس خرابی سےہیکر ڈیوائس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ایک سیکورٹی ریسرچر نے ٹوکیو میں ہونےو الی PacSecکانفرنس میں بتایا ہے کہ JavaScript v8کی ایک خرابی اس مسئلے کی جڑ ہے۔
اس خرابی کی وجہ سے وہ ڈیوائسز بھی خطرے سے دوچار ہیں، جن میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن لانچ ہے۔

اس خرابی کی وجہ سے ہیکر کسی بھی ایسی ڈیوائس کی ، جو ہیکر کی وائزس زدہ ویب سائٹ کو وزٹ کرے، بتدریج تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس سے ہیکر وہ تمام ذاتی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے جو فون کے مالک نے فون میں محفوظ کی ہو۔ان معلومات میں اکاؤنٹ نمبر، پاس ورڈ اور دوسری معاشی معلومات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں اس بگ مظاہرہ بھی کیا گیا۔
جیسے ہی فون ویب سائٹ وزٹ کرتا ہے JavaScript v8کی خرابی کو استعمال کرتے ہوئے ، ویب سائٹ سے ایک ایپلی کیشن فون میں انسٹال ہوجاتی ہے۔

صارف کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔اس بگ کو Quihoo 360ریسرچر گوانگ گونگ نے دریافت کیا ہے۔ اسے یہ بگ بنانے میں 3 ماہ لگے۔
ابھی تک اس خرابی کے بارے میں معلومات پبلک نہیں ہوئیں اور گوگل کو اس بارے میں معلوم ہو چکا ہے ، اس لیے امید ہے گوگل جلد ہی اس مسئلے کو حل کر لے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-14

More Technology Articles