Deadline for SIM Re Verification Extended Again till May 15 2015

Deadline For SIM Re Verification Extended Again Till May 15 2015

سموں کی بائیومیٹرک تصدیقی مہم میں توسیع

وزارت داخلہ نے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھا دی ہے۔ اب سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل 15 مئی تک جاری رہے گا۔
تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کی۔ اس وقت ایک کروڑ دس لاکھ موبائل سم ایسی ہیں جن کی تصدیق کے لیے یہ اضافی وقت دیا گیا ہے ۔
پی ٹی اے پہلے بھی اعلان کر چکا ہے کہ جن سموں کی 12 اپریل تک تصدیق نہ ہوئی انہیں 14 اپریل کو بلاک کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

14 اپریل کو بھی سموں کے تصدیقی عمل مکمل (تفصیلات اس صفحے پر) پر سموں کو بلاک کرنے کے اعلان بھی کیے گئے۔
وزارت داخلہ کے موجودہ اعلان سے ہٹ کر دیکھا جائے تو ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں اس بات پر متفق ہیں کہ جو صارف بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرا سکے وہ 180 دن میں تصدیق کرا کر اپنا نمبر دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں،180 دن تک کسی صارف کا نمبر ری سائیکل نہیں جائے۔اس لحاظ سے دیکھا جائےتو بائیو میٹرک تصدیق کا عمل 15 مئی تک نہیں بلکہ اگلے چھ ماہ بھی جاری رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-29

More Technology Articles