Defence, CBI computers Hacked By Indian Hackers

Defence, CBI Computers Hacked By Indian Hackers

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں۔۔۔۔ بھارتی ہیکرز نے مسلح افواج ، دفاعی تحقیقاتی ادارے کے 50 سے زائد کمپیوٹر ہیک کر لئے

بھارتی ہیکرز نے بھارتی مسلح افواج اور دفاعی تحقیقاتی ادارے کے 50سے زائدکمپیوٹر ہیک کر لیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے افواج اور دفاعی تحقیقاتی ادارے کے کمپیوٹرز ہیک کر لیے ہیں جس کی وجہ سے اداروں کی حساس معلومات اور فائلز کے خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق ہیک شدہ کمپیوٹروں سے 30سے زیادہ فائلیں متاثر ہونے کا خطرہ ہے ادھر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن نے کہا کہ یہ واقعہ معمولی نوعیت کا ہے اور اطلاعات و معلومات کے خطرے سے دوچار ہونے کا امکان موجود ہے تاہم ہر پاس ورڈ کے افشاء ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-09

More Technology Articles