Dont use Sony smartphones underwater

Dont Use Sony Smartphones Underwater

آج سے سونی کے سمارٹ فون زیر آب استعمال نہ کریں

آج سونی نے اپنی ویب سائٹ پر ایکسپیریا سمارٹ فون رکھنے والوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ اپنے فون زیرآب استعمال نہ کریں۔سونی کا یہ انتباہ کافی حیرت کا باعث ہے۔ماضی میں سونی اپنی ڈیوائسز کی واٹر پروف خصوصیات کی کافی تشہیر کرتا رہا ہے۔
سونی کا کہنا ہے زیرآب استعمال کرتے ہوئے ، لوگ فون کو درست طریقے سے استعمال نہیں کرتے ، جس کی وجہ سے فون کا نقصان ہو جاتا ہے۔


سونی کا کہنا ہے کہ ہمارے فون IP68سرٹیفائیڈ ہیں، اس کامطلب ہے یہ واٹر پروف ہے تاہم یہ خصوصیت 1.5میٹر تک گہرے پانی میں سمارٹ فون کو 30 منٹ رکھنے تک ہے۔

(جاری ہے)

اس سے زیادہ گہرے پانی سے موبائل پانی کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتا، جس کی وجہ سے اس میں پانی جا سکتا ہے۔سونی کا کہنا ہے کہ واٹر پروف ریٹنگ کے لیے سمارٹ فون کو لیباڑٹری کے ماحول اور سٹینڈ بائی موڈ میں پانی میں رکھا گیا تھا، اس لیے اس کاسوئمنگ پول میں استعمال کیا جاتا موبائل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔


اہم بات یہ ہے کہ کمپنی نے یہ وارننگ ایکسپریا زیڈ 3 پلس کے لیے جاری کی تھی مگر اب اس میں تازہ ترین فلیگ شپ ایکسپریا زیڈ 5 کو بھی شامل کر دیا ہے۔
سونی کا کہناہے کہ ایسے تمام فون جو پانی میں تصاویر بنانے کے لیے استعمال ہونگے، اُن کی وارنٹی ختم ہوجائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-12

More Technology Articles