Dr Javid Wani to develop diagnostic device for Cancer and Hepatitis C

Dr Javid Wani To Develop Diagnostic Device For Cancer And Hepatitis C

مہلک بیماریوں کے سستے تشخیصی آلات بنانے والے۔ ڈاکٹر جاوید وانی

واشنگٹن۔امریکا میں مقیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ، ڈاکٹر جاوید وانی، کینسر اور ہیپٹا ئٹس سی کی تشخیص کے لیے نئے آلات بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید وانی اور اُن کی ٹیم نے ان مہلک بیماریوں کی تشخیص کے سستے اور اعلیٰ میعار کے آلات بنانے کے لیے کافی کام کر لیا ہے۔ڈاکٹرجاوید وانی اس وقت امریکا کی بہت سے سائنسی، اسلامی اور مقامی تنظیموں سے منسلک ہیں۔

ڈاکٹرجاوید وانی نے امریکا میں 2008 میں بائیو سنٹرا ایل ایل سی (BioCentra LLC) کے نام سے اپنا تحقیقی اور کاروباری ادارہ بھی بنایا، جہاں وہ اپنا تحقیقی اور آلات کی تیاری کا کام کرتے ہیں۔ان کے کام میں سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز کی کمی ہے۔
امریکا میں قائم ایک ادارہ چیز مشن مین سٹریٹ گرانٹس(Chase Mission Main Street Grants) چھوٹے کاروباری اداروں کو گرانٹس دیتا ہے ،یہ ادارہ 20 چھوٹے کاروباری اداروں کو 20 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دے گا۔

(جاری ہے)

اپنے تحقیقی کام اور تشخیصی آلات کی تیاری کے لیے ڈاکٹر جاوید وانی نے بھی اس ادارے میں گرانٹس لیے اپلائی کیا ہے۔ اس ادارے کی طرف سے گرانٹس دینے کے لیے عوام کی طرف سے کیے گئے ووٹس اہم کردار اداکریں گے۔
ڈاکٹر جاوید احمد وانی کے ادارے بائیو سنٹرا کو ووٹ دینے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-17

More Technology Articles