Drone catches cheating students in world toughest exam

Drone Catches Cheating Students In World Toughest Exam

ڈرون امتحان دیتے طلبا کی نگرانی کرے گا

اگرچینی طالب علموں کو مشکل ترین امتحان میں نقل لگانی ہے تو انہیں ڈرون کو بھی دھوکہ دینا پڑے گا۔ چین کا ہائر ایجوکیشن انٹرنس ایگزام جسے گاؤکاؤ بھی کہا جاتا ہے ، ہر سال ایک امتحان کا انعقاد کرتا ہے۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں داخلہ پاتے ہیں۔ اسے دنیا کا مشکل ترین امتحان کہا جاتا ہے۔ طلباء اس امتحان کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امتحان میں اچھے گریڈ پانے کے لیے بہت سے حربے اپناتے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ طالب علم تو ایسے ہوتے ہیں جو کسی نے کسی طرح اپنے سوالات باہر بھجوا کر کان میں لگے ائیر پیس میں جواب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ دوسروں کی نقل لگاتے ہیں۔
چین نے اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ایک صوبے نے امتحان کی نگرانی کےلیے ڈرون کو استعمال کرنے کا سوچا ہے۔ڈرون کو جہاں بھی ریڈیو ایکٹیویٹی کا سراغ ملے گا ، امتحان کے نگران ہوشیار ہو جائیں گے۔ ڈرون میں شرپسند طلباء کا مقام بھی معلوم ہو جاتا ہے۔چینی حکومت نے نقل لگانے والے طلباء کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ طلباء اس سخت سزا کے ڈر سے ہی نقل لگانا چھوڑ دیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-04

More Technology Articles