Dropbox enables Offline Viewing

Dropbox Enables Offline Viewing

ڈراپ باکس نے فائلوں تک آف لائن رسائی کی سہولت متعارف کرا دی

ڈراپ باکس کے پرو صارفین اب کلاؤڈ سٹوریج پر محفوظ فولڈرز کو آف لائن دیکھنے کےلیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر دور دراز علاقوںمیں سفر کرنے والوں کے لیے یا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں کافی فائدہ مند ہے۔ڈراپ باکس نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ڈراپ باکس کے پرو، بزنس اور انٹرپرائز صارفین موبائل پر فولڈرز کو آف لائن کام کرنے کےلیےمحفوظ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


کسی بھی فولڈر کو آف لائن ا محفوظ کرنے کے لیے صارفین کو فولڈر پر کلک کرکے Available Offline کو منتخب کرنا پڑے گا،جس کے بعد ڈراپ باکس فولڈر کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر دے گا۔صارفین فائلوں تک آف لائن رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں، آن لائن ہونے پر اپ ڈیٹ کے آپشن سے فائل کو آن لائن بھی اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ڈراپ باکس کا یہ تازہ ترین فیچر چند دنوں تک اینڈروئیڈ کےتازہ ترین ورژنز پر دستیاب ہوگا جبکہ آئی او ایس پر یہ اگلے ماہ تک دستیاب ہوگا۔
گوگل اس سے پہلے ہی گوگل ڈرائیو کے لیے یہ فیچر متعارف کرا چکا ہے،تاہم یہ فیچر بھی پریمیم صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا ۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-08

More Technology Articles