Dropbox files can now be shared directly in Facebook Messenger chats

Dropbox Files Can Now Be Shared Directly In Facebook Messenger Chats

ڈراپ باکس فائلوں کو براہ راست فیس بک میسنجرپر شیئر کریں

فیس بک میسنجر میں فائل شیئرنگ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اب ڈراپ باکس فائلوں کو براہ راست فیس بک میسنجر میں شیئر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی قسم کے کاپی پیسٹ کی ضرورت نہیں۔
اب بجائے لنک کو ڈھونڈ کر پھر اسے شیئر کرنے کے ،میسنجر میں ڈراپ باکس کی فائلوں کی ڈائریکٹ شیئر کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ کے فون پر ڈراپ باکس اور میسنجر دونوں انسٹال ہیں تو آپ ویڈیو، تصاویر یا ٹیکسٹ ڈاکیومنٹس کو فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔


ڈراپ باکس کی فائلیں شیئر کرنے کے لیے صارفین کو More کا بٹن ٹیپ کرنا پڑے گاجہاں ڈراپ باکس کو سلیکٹ کرنے سے ڈراپ باکس فائلیں شیئر کرنے کے لیے دستیاب ہونگی۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ ابھی اس فیچر کو بتدریج لانچ کیا جا رہا ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ بہت سے صارفین کے لیے یہ فعال نہ ہوا ہو۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-12

More Technology Articles