Dubai announces official use of Drones

Dubai Announces Official Use Of Drones

دبئی حکومت نے ڈرون طیارے استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

تحدہ عرب امارات نے ڈرون طیارے کو سرکاری دستاویزات شہریوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے وزیر محمد الجرجاوی نے کہاکہ یو اے ای ڈرونز کو سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کرے گا اور دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔

یواے ای کے تیار کردہ ڈرونز بیٹری سے چلیں گے۔

(جاری ہے)

یہ تتلی (بٹرفلائی) کے مشابہ قریباً نصف میٹر لمبے ہیں۔ان کے اوپر کے حصہ میں چھوٹے پارسلز رکھنے کے لیے جگہ ہوگی۔ان کا رنگ سفید ہے اور ان پر یواے ای کا پرچم بنا ہوا ہے۔چارروٹروں سے چلنے والے ان ڈرونز کو ابتدائی طور پر دبئی میں چھے ماہ کے آزمائشی عرصہ کے دوران قومی شناختی کارڈز ،ڈرائیونگ لائسنس اور دوسرے پرمٹس کو شہریوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزیرمحمد جرجاوی کا کہنا تھا کہ آزمائشی عرصے کے دوران ان کی پائیداری اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آیندہ ایک سال کے دوران ڈرون سروس کو پورے یواے ای میں بروئے کار لایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-11

More Technology Articles