EISA Awards results are out

EISA Awards Results Are Out

سالانہ ای آئی ایس اے ایوارڈز

یورپین امیجنگ اینڈ ساؤنڈ ایسوسی ایشن(European Imaging and Sound Association) یا EISA نےاپنے سالانہ بیسٹ پراڈکٹ ایوارڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ایوارڈ کے نتائج یورپ سے شائع ہونے والے ملٹی میڈیا پبلی کیشنز کے ایڈیٹروں کی رائے سے طے کیے گئے۔ان سب ایوارڈ میں ہماری دلچسپی صرف موبائل کی کیٹیگری میں ہے، اسی کے بارے میں اپنے قارئین کو بتاتے ہیں۔

(جاری ہے)


نتائج کے مطابق ہوواوے پی 8 کو کنزیومر سمارٹ فون میں بیسٹ پراڈکٹ کا ایوارڈ ملا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کو یورپین ایڈوانسڈ سمارٹ فون کا اعزاز ملا۔سونی کے ایکسپیریا زیڈ 3 پلس کو یورپین ملٹی میڈیا سمارٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ٹیبلٹ کی کیٹیگری میں فاتح لینووو یوگا ٹیبلٹ 2 پرو رہا۔ایل جی نے ان ایوارڈ میں دو اعزازات اپنے نام کیے۔ایل جی جی 4 کو بیسٹ سمارٹ فون کیمرہ کا ایوارڈ ملا اور ایل جی کی ایل جی واچ اربین کو بیسٹ وئیر ایبل ڈیوائس کا اعزاز ملا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-17

More Technology Articles