Elevate The Youth Accelerator

Elevate The Youth Accelerator

لاہور میں ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹرفائنل مقابلے کا انعقاد

پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ملکی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق ان کی صحیح رہنمائی کی جائے اور صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سرکل نا می تنظیم کے زیر اہتمام لاہور میں ـ منعقدہ’’ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹر‘‘کے فائنل مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


عمر سیف نے اپنے خطاب میں جدید دور میں کاروبار اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی خواتین کے ملکی نمائندے جمشید قاضی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں نوجوان طبقہ بالخصوص نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کے حوالے سے اپنا تاثرات بیان کئے۔

(جاری ہے)


رواں سال موسم گرما میں شروع کئے گئے ـ’’ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹر‘‘ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک متحرک پلیٹ فارم مہیا کر نا تھا جس میں وہ کاروبار اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھاسکیں۔

اس پروگرام کے تحت نا صرف مختلف ورکشاپس، سمینارز اور مذاکرات کا انعقاد کیا گیا بلکہ 16نوجوانوں کو انٹر شپ بھی فراہم کی گئیں۔
ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹر کے فائنل مقابلے میں نوجوانوں نے پینل میں شامل سوفیزر کے سی ای او ظفر خان اور مائیکر وفنانس آئی ایف سی کے گلوبل ہیڈ مومینا اعجازالدین سمیت دیگر افراد کو تین پراجیکٹس پیش کئے جس میں خواجہ سرائوں کو بااختیار بنانے، ذہنی بیماری اور معاشی معیار زندگی جیسے سماجی معاملات کا احاطہ کیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-08

More Technology Articles