Exynos 8890 Samsung Powerful Flagship Chipset Is Official

Exynos 8890 Samsung Powerful Flagship Chipset Is Official

سام سنگ کا جدید ترین ایپلی کیشن پروسیسرExynos 8 Octa 8890لانے کا اعلان

سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں دنیا کی صف اول کی کمپنی سام سنگ نے Exynos سیریزکے نئے ایپلی کیشن پروسیسر Exynos 8 Octa 8890لانے کا اعلان کر دیا،یہ چپ موبائل ایپلی کیشنزکیلئے سام سنگ کی Exynosٹیکنالوجی کا نیا معیار سامنے لائے گی ،Exynos 8 Octa نیکسٹ جنریشن موبائل ڈیوائسز کیلئے بہترین ایپلی کیشن پروسیسرہے جس میں سام سنگ کی موبائل ٹیکنالوجی مہارت کوسی پی یو،آئی ایس پی،موڈیم ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے ،سام سنگ سسٹم ایل ایس آئی مارکیٹنگ کے وائس پریذیڈنٹ Kyushik Hongکہتے ہیں کہ ہمارے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سی پی یوکورز اورمارکیٹ میں موجودایل ٹی ای موڈیم کے اشتراک سے Exynos 8 Octa ٹیکناجوجی والے موبائل کا استعمال صارفین کیلئے انوکھا تجربہ ثابت ہوگا ،Exynos 8 Octa موبائل صارفین کوExynos 7 Octa کے مقابلے میں30فیصد بہتر کارکردگی اور10فیصدتوانائی استعداد فراہم کرتا ہے،سام سنگ نے حالیہ سالوں میںدرمیانے سے اعلیٰ درجے کے سمارٹ فونز کیلئے ون چپExynosکی صورت میں سلوشنز فراہم کئے ہیں،Exynos 8 Octa پروسیسراپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت600ایم بی پی ایس ڈائون لوڈ اور 150ایم بی پی ایس تک اپ لوڈ سپیڈکوممکن بناتاہے،اتنی تیز ترین سپیڈ کی بدولت صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیوزکو جہاں چاہیں اور جب چاہیں دیکھ اور شیئرکرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس پروسیسر میں زندگی سے قریب ترگرافکس اور تھری ڈی گیمزکیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے،سام سنگ رواں سال کے آخر میں اس پروسیسرچپ کی وسیع پیمانے پرتیاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-17

More Technology Articles