Facebook 360 app for Samsung Gear VR now available

Facebook 360 App For Samsung Gear VR Now Available

فیس بک نے سام سنگ گیئر وی آر کے لیے فیس بک 360 ایپ متعارف کرا دی

فیس بک نے سام سنگ کے گیئر وی آر ہیڈ سیٹ کے لیے ڈیڈیکیٹڈ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔ فیس بک 360 نام کی یہ ایپلی کیشن پہلے ہی اوکلس ایپ کے ذریعے بھی سام سنگ ہیڈ سیٹس کے لیے دستیاب ہے اور گیئر وی آر سے مطابقت رکھتی ہے۔
فیس بک 360 کو لاکھوں 360 ڈگری ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر اس وقت 1 ملین 360 ڈگری ویڈیوز اور 25 ملین 360 ڈگری تصاویر اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔


فیس بک 360 سے صارفین اپنے دوستوں یا پیجیز کا پوسٹ کیا ہوا 360 ڈگری مواد دیکھ سکتے ہیں۔اس ایپ سے صارفین محفوظ کیا ہوا 360 مواد بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ایپ کا ایکسپلورر سیکشن صارفین کو مزید دلچسپ 360 مواد دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر صارفین نے خود بھی 360 مواد اپ لوڈ کیا ہو تو اس ایپ سے اسے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ایپ سے صارفین 360 مواد پر اپنا رد عمل بھی دے سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-08

More Technology Articles