Facebook adds Trending topics

Facebook Adds Trending Topics

فیس بک میں نیا اور مفید اضافہ۔ ابھرتے ہوئے موضوعات

فیس بک نے حال ہی میں اپنے نیٹ ورک پر ’’ابھرتے ہوئے عنوان‘‘ Trending topics کا نیا سیکشن شروع کیا ہے۔ جہاں آپ فیس بک پر نئے رجحان پانے والے عنوان ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے۔

یہ نیا سیکشن فیس بک کے صفحہ اول پر اوپر دائیں طرف بنایا گیا ہے جس میں صارفین کے سرگرم رہنے والے موضوعات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ان میں سے کسی بھی موضوع کو چننے سے آپ کو اس سے مطلق مکمل تفصیل مل جائے گی جو کہ ٹی وی شوز، واقعات اور لوگوں کی رائے پر مشتمل ہوگی۔

فیس بک پر یہ نیا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی لوگوں کی تصویروں کی ادلا بدلی کے علاوہ خبروں کے لیے ایک نئی جگہ دینے کے لیے بھی سنجیدہ ہے۔ گو کے اس سلسلے میں ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

سوشل نیٹ ورک ابھی تک یہ مضوعات یو ایس، یو کے، انڈیا اور آسٹریلیا سے لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی باری بھی جلد آنے والی ہے، فیس بک اس فیچر کو جلد ہی موبائل پر بھی لانے کا سوچ رہا ہے۔

فیس بک پر روزانہ کی خبروں کے متعلق نوٹس، گروپس اور پیجز نے کچھ افراتفری کا سا ماحول پیدا کر دیا ہے ایسی صورت میں ٹرینڈینگ وہ ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے جو صارفین کو با آسانی ان کے درکار عنوان تک پہنچا دے گا۔ مگر یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ فیس بک کے مشہور حریف ٹوئیٹر کے پاس یہ سہولت پہلے ہی سے موجود ہے، اورکافی مقبول ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-17

More Technology Articles