facebook and microsoft laid superfast cable beneath Atlantic

Facebook And Microsoft Laid Superfast Cable Beneath Atlantic

فیس بک اور مائیکروسافٹ کی زیرآب انٹرنیٹ کیبل 71 ملین ویڈیوز ایک ساتھ سٹریم کر سکتی ہے

فیس بک اورمائیکروسافٹ نے حال ہی میں بحرا و قیانوس کے نیچے ایک سپر فاسٹ انٹرنیٹ کیبل بچھائی ہے۔یہ کیبل امریکا اور سپین کے نیچے بچھائی گئی ہے۔اس کیبل کی موٹائی باغیچوں میں استعمال ہونے والے پائپ کی موٹائی سے زیادہ نہیں، لیکن یہ ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہونے والے تیز رفتار براڈ بینڈ سے بھی 16 ملین گنا زیادہ تیز رفتارہے۔ یہ کیبل اتنی پاور فل ہے کہ اس میں سے ایک ہی وقت میں 71 ملین ویڈیوز سٹریم کی جا سکتیں ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ مقامات پر مچھلیاں پکڑنے اور سامان کی ترسیل کرنے والے بحری جہازوں سے بچانے کے لیے اسے زیر آب بچھایا گیا ہے لیکن اکثر مقامات پر یہ سطح آب پر ہی تیر رہی ہے۔مائیکروسافٹ، فیس بک اور ٹیلی کام کمپنی Telxius اس سپر فاسٹ کیبل کی مالک ہیں۔اس کیبل کی وجہ سے کمپنیوں کو ڈیٹا کی ترسیل پر اور زیادہ کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔یہ کیبل 2018 میں کام شروع کر دے گی۔
فیس بک اور مائیکروسافٹ کے علاوہ گوگل بھی زیرآب کیبل بچھانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے لیکن صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید کیبل بچھانے کی ضرورت ہے۔مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ 2025 تک اس کا ٹریفک اب سے 8 گنا بڑھ جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-28

More Technology Articles