Facebook and Twitter crackdown
فیس بک اور ٹوئٹر کا ایرانی اور روسی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
فیس بک اور ٹوئٹر نے ایسے سینکٹروں اکاؤنٹس اور پیجز کو بند کردیا ہے جن کا تعلق ایران اور روس سے تھا اور ان سے امریکہ اور برطانیہ کی سیاست پر اثر انداز ہونے کی مہم چلائی جارہی تھیں۔
ایرانی اکاؤنٹس جنہیں بند کیا گیا ہے، کا ہدف برطانوی اور امریکی صارفین تھے اور ان اکاؤنٹس کے followers کی تعداد دس لاکھ سے بھی زائد تھی۔ ان اکاؤنٹس سے اشتہاری مہم پر ہزاروں ڈالر بھی خرچ کیے گئے تھے۔
فیس بک نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ اس نے فیس بک اور انسٹا گرام پر ایسے 652 پیجز، اکاؤنٹس اور گروپس معطل کیے ہیں جن کا تعلق ایران کے سرکاری میڈیا سے پایا گیا اور ان تمام میں ایک جیسا منظم غیرقانونی برتاؤ دیکھا گیا۔
(جاری ہے)
فیس بک نے روسی فوج سے تعلق رکھنے والی چند اکاؤنٹس کو بھی معطل کیا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر نے بھی 284 ایسے اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے جن کا تعلق ایران سے پایا گیا ہے۔حالیہ چند سالوں کے دوران جعلی اکاؤنٹس اور ان سے کی جانے والی کاروائیاں فیس بک کے لیے ایک بڑا درد سر ثابت ہوئی ہیں۔ خصوصاً حکومتوں کی حمایت سے فیس بک کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی شرح میں اضافہ پریشان کن ہے۔
فیس بک نے بتایا ہے کہ جن 652 اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا ہے ان کے مجموعی طور پر 1.04 ملین فولوورز تھے اور ان میں سے بعض اکاؤنٹ 2011ء میں بنائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ان اکاؤنٹس نے تقریباً 12 ہزار امریکی ڈالر مالیت کے اشتہارات بھی فیس بک پر چلائے۔ اپنی شناخت چھپانے کے لیے ان اکاؤنٹس نے اشتہارات کے لیے رقم کی ادائیگی امریکی ڈالر، آسٹریلین ڈالر، ترکش لیرا اور بھارتی روپے میں کی۔
ماضی میں یہ اکاؤنٹس مشرق وسطیٰ کی سیاست سے متعلق مواد شیئر کرتے تھے، تاہم حالیہ سالوں میں ان کی توجہ کا مرکز امریکہ اور برطانیہ رہے۔ان اکاؤنٹس سے متعلق فیس بک اور ٹوئٹر کو FireEye نے مطلع کیا تھا۔ فائر آئی کے مطابق یہ اکاؤنٹس سعودی عرب اور اسرائیل کے خلاف اور فلسطین اور ایران کی حمایت میں مواد شیئر کرتے تھے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry