Facebook Android users can now join the live streaming party

Facebook Android Users Can Now Join The Live Streaming Party

فیس بک اینڈروئیڈ صارفین لائیوسٹریم پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں

مارک زکر برگ نے برلن میں اینڈروئیڈ صارفین کے لیے لائیو ویڈیو کی سہولت متعارف  کرادی ہے ۔مارک زکر برگ نے کہا کہ اب آپ ٹی وی کی طرح خود کو براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں، چند مہینوں میں یہ سہولت سب کی جیب میں ہوگی۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ پر لائیو ویڈیو کا فیچر سب سے پہلے امریکی صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آئی او ایس پر اسے 30 ممالک کے صارفین استعمال کر رہے ہیں۔
مارک زکر برگ نے تقریب کے دوران یہ بھی بتایا کہ جرمنی میں آنے والے مہاجرین کے خلاف  فیس بک  پر نفرت انگیز تحریر و تقریر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نفرت انگیز تقریر کے مسئلے سے نپٹنے کے لے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-28

More Technology Articles