Facebook announces ads are coming to the Messenger app

Facebook Announces Ads Are Coming To The Messenger App

فیس بک اب میسنجر ایپ میں بھی اشتہارات دکھائے گا

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ہفتے سے کچھ ممالک میں میسنجر کے صارفین اپنی میسجنگ ایپ میں اشتہارات دیکھیں گے۔یہ اشتہارات صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے ہونگے لیکن یہ گفتگو کے درمیان ظاہر نہیں ہونگے۔
میسنجر کےصارفین اس وقت اشتہارات دیکھ سکیں گے جب وہ برانڈز کے ساتھ گفتگو کر رہے ہونگے۔ اس ہفتے جاری ہونے والے تجرباتی اشتہارات عام صارفین کو نظر نہیں آئیں گے۔

عام صارفین کو یہ چند ہفتوں بعد نظر آنا شروع ہونگے۔
فیس بک کے مطابق ابھی یہ تجربات آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں میسنجر کی ہوم سکرین پر صارفین کو اشتہارات نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ تازہ ترین گفتگو کے نیچے بھی ایک اشتہار نظر آئے گا۔
فیس بک نے اپنے اس اقدام کا سارا ”الزام“ کاروباری اداروں کو دیا ہے جو میسنجر کو فروخت بڑھانے میں کافی اہم سمجھتے ہیں۔


صارفین ایک ڈراپ ڈاؤن مینو سے ان تجرباتی اشتہارات کو چھپا بھی سکتے ہیں اور اشتہارات کی رپورٹ بھی کر سکتےہیں۔فیس بک کے مطابق کاروباری ادارے صارفین کو اس وقت تک میسج نہیں کر سکیں گے جب تک صارفین کاروباری اداروں سے رابطہ نہ کریں۔
فیس بک کو امید ہے کہ ان تجربات کے وہ چند مہینوں تک تمام صارفین میسنجر پر اشتہارات دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-26

More Technology Articles