Facebook announces News Feed change

Facebook Announces News Feed Change

جو ویڈیو زیادہ دیر تک دیکھی جائیں گی وہی دوسروں کی نیوز فیڈ میں نظر آئیں گی

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نیوز فیڈ میں ویڈیو ہینڈل کرنے کے طریقہ کار میں کچھ تبدیلی کی ہے، جس کے بعد متعلقہ اور دلچسپ ویڈیو ہی صارفین کو نیوز فیڈ میں نظر آئیں گی۔پہلے ویڈیو کی رینکنگ چند چندعوامل جیسے کیا ویڈیو لائیو تھی ؟ کیا لوگوں نے آواز کھول کر سننے کی کوشش کی؟ اور کیا لوگوں نے اسے فل سکرین میں دیکھا؟ کی بنیاد پر کی جاتی تھی۔


اب فیس بک نے ایک نئے معیار کا اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب فیس بک یہ بھی دیکھے گا کہ صارفین نے ویڈیو کو کتنے فیصد دیکھا؟
یعنی صارفین جس ویڈیو کو زیادہ دیر تک دیکھیں گے وہی ویڈیو دوسرے صارفین کی نیوز فیڈ میں نظر آئے گی۔
یعنی اگر 10 منٹ کی ویڈیو کو کسی نے 6 منٹ تک دیکھا ہے تو وہ 10 سیکنڈ یا 90 سیکنڈ تک دیکھی جانے والی ویڈیو کی نسبت زیادہ صارفین کے پاس ظاہر ہوگی۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ بہت سے پیجز یا صارفین کو اس تبدیلی کا احساس نہیں ہوگا مگر یہ تبدیلی جاری کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-28

More Technology Articles