Facebook announces next F8 developer conference will be held on April 12 13

Facebook Announces Next F8 Developer Conference Will Be Held On April 12 13

فیس بک نے ابھی سے اگلی ایف 8 ڈیویلپر کانفرنس کا اعلان کر دیا

فیس بک کی اگلی ڈیویلپر کانفرنس کے انعقاد میں ابھی 6 مہینے باقی ہیں مگر فیس بک نے ابھی اس اس تقریب کا اعلان کر کے اس کی  ”مشہوری“ شروع کر دی ہے۔اگلی ایف 8 ڈیویلپر کانفرنس  سان فرانسسکومیں 12 اور 13 اپریل 2016 کو ہوگی۔فیس بک کے مطابق اس کانفرنس میں نئی  مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی اور فیس بک کے مستقبل کےلائحہ عمل  بھی بتایا جائے گا۔
 گذرنے والی ایف 8 کانفرانس سے پہلے فیس بک  میسنجر کو پلیٹ فارم میں بدلنے اور ویڈیو فیچر کے حوالے بہت سی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

(جاری ہے)

ابھی 6 ماہ پہلے بیٹھ کر  ہم اگلی ڈیویلپر کانفرنس کے بارے میں صحیح طرح سے اندازے نہیں لگا سکتے  لیکن موجودہ ٹرینڈ سے لگتا ہے کہ  فیس بک ویڈیو (بشمول وی آر)، ٹوئیٹر کی طرح کے فیچرز، خبروں تک  بہتر رسائی اور کچھ حد تک ویمیئو کے بارے اعلان کرے گا۔صارفین  اور ہمارے لیے  مختلف اندازے لگانے سے بہتر ہے کہ  fbf8.comپر سائن اپ ہو کر   ایونٹ کے بارے میں آگاہ  ہوتے رہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-29

More Technology Articles