Facebook Birthday Video Cam

Facebook Birthday Video Cam

فیس بک کا نیا برتھ ڈے ویڈیو کیم فیچر

فیس بک کے ہوتے ہوئے اب کوئی بھی اپنے دوستوں کی سالگرہ نہیں بھول سکتا۔ سالگرہ پر دوستوں کو سالگرہ کی مبارک باد دینا بھی فیس بک کی وجہ سے بہت آسان ہو گیا ہے۔ سستی کے مارے لوگ بھی فون سے رپلائی میں 1 لکھ کر دوستوں کی وال پر ہیپی برتھ ڈے پوسٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اب فیس بک نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ صرف آئی او ایس پر متعارف کرائے گئے اس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کی وال پر سالگرہ کی مبارکباد کی ویڈیو پوسٹ کر سکتے ہیں۔15 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو صارفین سالگرہ کے فریمز کے ساتھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
دوسرے پلیٹ فارمز پر اس فیچر کی دستیابی کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Facebook Birthday Video Cam
تاریخ اشاعت: 2016-02-24

More Technology Articles