Facebook brings out a new Order Food option

Facebook Brings Out A New Order Food Option

فیس بک نیا ”آرڈر فوڈ“ کا آپشن متعارف کرا رہا ہے

فیس بک ایک نیا آپشن متعارف کرارہا ہے۔ فوڈ آرڈر کایہ آپشن ایپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ڈیسک ٹاپ کے ایکسپلورر سیکشن یا ایپ کے مینو پر ہیمبرگر کے آئیکون پر کلک کرنے سے آپ ایک نئے صفحے پر پہنچ جائیں گے، جہاں سے قریبی ریسٹورنٹس سے فیس بک کے ذریعے کھانا آرڈر کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


اس آپشن سے صارفین ریسٹورنٹس کی لسٹ میں سے اُن کے فیس بک پیج پر یا Start Order منتخب کر کے ریسٹورنٹس کے مینو سے کھانوں کا انتخاب کریں گے اس کے بعد صارفین ٹپ سلیکٹ کر کے ایپ کے ذریعے ہی کھانے کی ادائیگی کر سکیں گے۔


ابھی یہ آپشن تمام صارفین کےلیے دستیاب نہیں۔ کچھ صارفین ایسے بھی ہیں، جن کے قریب یہ سہولت فراہم کرنے والا کوئی ریسٹورنٹ نہیں۔ فیس بک کا یہ آپشن فیس بک اور فوڈ ڈیلیوری سائٹس Delivery.com اور Slice کے ساتھ شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ اس سے پہلےصارفین کو ان ریسٹورنٹ کے فیس بک پیج پر جا کر کھانا آرڈر کرنا پڑتا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-20

More Technology Articles