Facebook brings payments to Messenger app

Facebook Brings Payments To Messenger App

رقم کی مفت ترسیل کے لیے فیس بک کا نیا فیچر

فیس بک میسنجر ایپلی کیشن کے صارفین جلد ہی دوستوں سے چیٹنگ کے ساتھ ساتھ رقوم کا بھی تبادلہ مفت کر سکیں گے۔
فیس بک میسنجر ایپلی کیشن میں پے منٹ فیچر شامل کر رہا ہے ۔ اس فیچر کی وجہ سے صارفین اپنے ڈیبٹ کارڈ کو میسنجر سے مربوط کر کے رقوم کا تبادلہ کر سکیں گے۔اس ٹول کا استعمال اتنا ہی آسان ہے جتنا چیٹ کرنا۔ ایپلی کیشن میں ڈالر سائن ($) کے آئیکون سے رقم کی ترسیل کی جا سکتی ہے ۔

وصول کنندہ کے لیے بھی ضروری ہے کہ اس کا ڈیبٹ کارڈ بھی میسنجر اکاؤنٹ کے ساتھ مربوط ہو۔
اس مفت فیچر کو چند ماہ میں امریکہ کے اینڈریوڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔ ونڈوز فون کے لیے فیس بک نے ابھی تک اس فیچر کے حوالے کوئی اعلان نہیں کیا۔
میسنجر سے بھیجی گئی رقوم کی ترسیل تو اسی وقت ہو جائے گی مگر یہ وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں تین کاروباری دنوں میں منتقل ہوگی۔

(جاری ہے)

رقم کی منتقلی کے وقت کا انحصار صارفین کے بنکوں پر ہے۔ فیس بک رقم کی ترسیل کا فیچر متعارف کرا کر پے پال جیسی بڑی کمپنیوں کے براہ راست مقابلے پر آ گیا ہے۔ پے پال کے علاوہ فیس بک کو ایپل پے، گوگل ویلٹ، سکوائر، وینمو اور سنیپ چیٹ سے بھی مقابلہ کرنا پڑے گا۔
اس سے پہلے فیس بک اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات اور گیمز کے صارفین کے لیے رقم کا لین دین کرتا رہا ہے۔
فیس بک صارفین کے کارڈ زکی معلومات کو انکرپٹ کر کے سٹور کرے گا۔ صارفین چاہیں تو رقم بھیجنے کے لیے پن کوڈ کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ فیس بک کے اس پے منٹ فیچرسے کریڈٹ کارڈ، پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ اور پے پال کے ذریعے رقم نہیں بھیجی جا سکیں گی۔ اس وقت فیس بک میسنجر کے 50 کروڑ سے زائد صارفین ہیں مگر فیس بک نے ابھی دوسرے ممالک کے لیے بھی اس سروس کے آغاز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-18

More Technology Articles