Facebook Buys Stolen Passwords

Facebook Buys Stolen Passwords

فیس بک بھی چوری کے پاس ورڈ خریدنے لگا

فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بلیک مارکیٹ سے چوری کیے ہوئے پاس ورڈ خریدے ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ان پاس ورڈز سے وہ اپنے پلیٹ فارم کی سیکورٹی تو بڑھائیں گے ہی مگر اپنے ایسے صارفین کی حفاظت بھی کریں گے جو مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔
لزبن میں ویب سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فیس بک کے چیف سیکورٹی آفیسر ایلکس سٹاموس نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے کس طرح سے چوری کیے ہوئے پاس ورڈ خریدے اور پھر انہیں اپنے صارفین کے انکرپٹڈ پاس ورڈز ڈیٹا بیس سے ملایا۔

ایلکس نے بتایا کہ یہ ٹاسک کمپیوٹنگ کے لحاظ سے خاصا بھاری تھا مگر اس سے انہیں اپنے کروڑوں ایسے صارفین کے بارے میں پتا چلا جو غیر محفوظ پاس ورڈ استعمال کر رہے تھے۔
فیس بک اس سےپہلے 2013 میں بھی ایڈوب کا ہیک کیا ہوا پاس ورڈ کا ڈیٹا بیس استعمال کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک نے اسی طرح اپنے اور ایڈوب صارفین کے پاس ورڈز کو ملایا تھا، جن صارفین کے پاس ورڈ ایک سے تھے فیس بک نے اُن کے اکاؤنٹ کو لاک کر دیا تھا، جس کے بعد صارفین پہلے سے بہتر پاس ورڈ سیٹ کر کے ہی پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے قابل ہوئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک اب بھی چوری کے پاس ورڈ خریدنے کو تیار ہے۔
فیس بک کے علاوہ دوسری بہت سی کمپنیاں، جیسے پے پال وغیرہ، بلیک مارکیٹ سے چوری کے پاس ورڈ خرید کر اپنے صارفین کی سیکورٹی بڑھاتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-13

More Technology Articles