Facebook can now stream to Chromecast and Apple TV

Facebook Can Now Stream To Chromecast And Apple TV

فیس بک اب کروم کاسٹ اور ایپل ٹی وی پر بھی سٹریم ہو سکتا ہے

فیس بک اب کروم کاسٹ اور ایپل ٹی وی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ ظاہر ہے اس سپورٹ کا مقصد بھی ویڈیو سٹریمنگ کو بڑھانا ہے۔
اب فیس بک کو ائیر پلےا ور کروم کاسٹ ان ایبل ڈیوائسز پر کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کو ایپل ٹی وی یا کروم کاسٹ پر کاسٹ کرنے کےلیے اپنے فون یا براوزر میں کوئی ویڈیو کھولیں اور اوپر دائیں جانب ٹی وی کے نشان کو پریس کر دیں۔ اس کے بعد وہ ڈیوائس سلیکٹ کریں جس پر آپ سٹریم کرنا چاہ رہے ہیں۔
کاسٹنگ کے لیے فیس بک کوئی باقاعدہ ایپلی کیشن استعمال نہیں کرتا ، اس لیے اسے ہر ٹی وی پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ابھی یہ فیچر ویب اور آئی او ایس کے لیے ہی دستیاب ہے، جلد ہی اسے اینڈروئیڈ پر بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-13

More Technology Articles