Facebook could soon offer encrypted audio and video calls

Facebook Could Soon Offer Encrypted Audio And Video Calls

فیس بک جلد ہی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ آڈیو اور ویڈیو کالز متعارف کرائے گا

فیس بک جلد ہی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دائرہ کار اپنی تمام  مصنوعات تک پھیلا  نے والا ہے۔ ایپلی کیشنز کے کوڈ سے آنے والے فیچرز کی نشاندہی کرنے کی ماہر  جین منچون وونگ کا کہنا ہے کہ  فیس بک اینڈ ٹو اینڈ آڈیو اور ویڈیو کالز کے  تجربات کر رہا ہے۔
فیس بک نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کا فیچر 2016 میں متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

فیس بک جو انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے،وہ سگنل ایپ اور فیس بک کی ملکیتی ایپ وٹس ایپ میں بھی استعمال کی  جا رہی ہے۔

فیس بک اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو  اپنی تمام مصنوعات بشمول  انسٹاگرام ، میں  شامل کرے گا۔ کمپنیوں کی طرف سے متعارف کرائے گئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر سے حکام ہمیشہ نالاں رہتے ہیں۔ اس فیچر کے ہوتے ہوئے حکام   بہت سے جرائم، جیسے بچوں کے ساتھ زیادتی، دہشت گردی اور الیکشن میں جعل سازی کا پتا نہیں چلا سکتے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-01

More Technology Articles